Catholics in Pakistan
Archdiocese of Lahore

سینٹ میریز پیرش جامکے چیمہ میں تین گرجا گھروں کی تقدیس

جامکے چیمہ (بابو آصف غوری):

سینٹ میریز پیرش جامکے چیمہ تحصیل ڈسکہ، ضلع سیالکوٹ میں فادر وکٹر سویرا (او ایف ایم) پیرش پریسٹ کے زیرِ نگرانی 5 مارچ 2023 کو تین گرجا گھروں کی مخصوصیت ہوئی جن کے نام سینٹ فرانسس کاتھولک چرچ، قلعہ ٹیک سنگھ، سینٹ میری کاتھولک چرچ گوجرہ اور سینٹ میریز کاتھولک چرچ، کانوالٹ ڈسکہ ہیں۔ مخصوصیت فضلیت مآب آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء کے دستِ مبارک سے ہوئی۔



اس موقع پر آنے والے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور مومنین کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر 51 نوجوانوں نے استحکام کا ساکرامنٹ بھی لیا۔

مزید پڑھیں: راکھ کا بدھ اور اس کی رُوحانیت 

مزید پڑھیں: کیا پاک ماس کے دوران تالیاں بجانا چاہئیں؟ 

اقدس قربانی چڑھائی گئی جس کی قیادت اور واعظ فضلیت مآب آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء نے کی جبکہ معاونت کے فرائض ریورنڈ فادر وکٹر سویرا (او ایف ایم) اور ریورنڈ فادر عظیم جان (او ایف ایم) نے ادا کئے۔بشپ جی نے اپنا وعظ کرتے ہوئے گرجا گھروں کی مخصوصیت پر کاہنانہ برادری، مناد صاحبان، ایلڈرز اور کلیسیاء کو مبارکباد دی اور کہا روزوں کے یہ ایام ہمارے لئے باطنی تبدیلی اور روحانی پاکیزگی کے ایام میں انہوں نے کہا کہ جیسے موسم بہار میں درختوں کے پرانے پتوں کی جگہ نئے پتے آتے ہیں اس طرح روزوں کے ان چھ ہفتوں میں اپنی روحانیت کو بہتر بنانے کیلئے حسد، نفرت، تکبر، غصہ، لالچ، عیب جوئی جیسی برائیوں کو ختم کریں اور ان کی جگہ میل میلاپ، معافی، قبولیت، سماجی انصاف، حلیم، انکساری، محبت کو اپنائیں۔

مزید انہوں نے کہا کہ فادر وکٹر سویرا، فادر عظیم جان اور او ایف ایم جماعت کی خدمات آرچ ڈایوسیس کے پیرش جامکے چیمہ میں گراں قدر اور قابل تحیسن ہیں۔ بشپ جی کاہنانہ برادری کے ساتھ مناد صاحبان، بابو ایرک ارشد گوجرہ سینٹر، بابو عابد جان اور ایلڈرز کی خدمات کوسراہا۔ سینٹ میریز پیرش جامکے چیمہ میں ریورنڈ فادر وکٹر سویرا کی خدمات کے دوران 28 گرجا گھر کی تعمیر ہوئی جن میں 21 مکمل ہو چکے اور باقی7 چرچز میں تعمیر کا کام بڑی تیزی سے جاری ہے۔ پروگرام کے آخر میں فادر وکٹر نے بشپ سبسیٹن، فادر عظیم جان، مناد صاحبان، گروپس اور مومنین کا شکریہ ادا کیا۔ مومنین کی بڑی تعداد نے اپنے چوپان اعلیٰ فضلیت مآب آرچ بشپ سبسٹین فرانسس شاء کے ساتھ اپنی دلی محبت کا اظہار کیا۔

بشکریہ: آگاہی



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

× How can we help you?